District Youth Office Manshera organized Iqabal Day celebrations


ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کے زیرِ اہتمام، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 مانسہرہ کے اشتراک سے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مانسہرہ کی زیرِ نگرانی شاعرِ مشرق، حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یومِ اقبال کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ جناب محمد سہیل تھے، جبکہ تمغۂ امتیاز یافتہ معروف شاعر ڈاکٹر اسماعیل گوہر اور پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی۔

تقریب میں سکول کے طلبہ و طالبات نے اردو، پشتو، ہندکو اور دیگر مقامی زبانوں میں تقاریر پیش کرتے ہوئے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی، فکر و بصیرت، نوجوانوں کے کردار اور پیغامِ عمل کو اجاگر کیا۔ طلبہ کی پُرجوش اور متاثر کن پیشکشوں نے تقریب کو ایک منفرد رنگ بخشا۔

اس موقع پر مختلف محکموں کے سربراہان، ضلعی انتظامیہ کے افسران، تعلیمی شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا بنیادی مقصد نئی نسل کو علامہ اقبالؒ کی فکر، فلسفۂ خودی، شاہین صفت کردار اور تصورِ پاکستان سے روشناس کروانا اور نوجوانوں میں علم، خود اعتمادی، تخلیقی سوچ اور قومی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا تھا۔

علامہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اقبال کے افکار کو محض تقریبات تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

اقبال کا پیغام، نوجوانوں کے نام — خودی، یقین اور عمل


📋 Event Details
  • Event Date
    09-11-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Mansehra

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo