District Youth Office Charsadda organized an informative session on Foreign Scholarships

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک تعلیمی وظائف (Foreign Scholarships) کے حوالے سے ایک خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کا مقصد نوجوانوں کو بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع، مختلف بین الاقوامی اسکالرشپس، داخلے کے طریقۂ کار، اہلیت کے معیار اور درخواست جمع کروانے کے مراحل سے آگاہ کرنا تھا، تاکہ نوجوان بین الاقوامی تعلیمی مواقع سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

اس موقع پر ٹرینرز جناب حمزہ خان اور جناب امتیاز علی نے شرکاء کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی اور نوجوانوں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔

یہ سرگرمی ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے تعاون سے نوجوانوں کی تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی اور انہیں عالمی سطح پر دستیاب مواقع سے روشناس کرانے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے


📋 Event Details
  • Event Date
    04-11-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo