Social Media Links
District Youth Office Charsadda Organized the Inaugural Ceremony of One-Month IELTS Preparation Course
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ میں ایک ماہ کے IELTS کورس کی افتتاحی تقریب
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے تعاون سے نوجوانوں کی تعلیمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک ماہ پر مشتمل IELTS کورس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ جناب محمد حارث نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انگریزی زبان کی اہمیت، اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے IELTS کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور دیا۔
کورس کے ٹرینر ڈاکٹر فضل باری نوجوانوں کو IELTS کی تیاری کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے اور انہیں انگریزی زبان کی چار بنیادی مہارتوں، یعنی Listening، Reading، Writing اور Speaking میں مہارت حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔
اس اقدام کا مقصد چارسدہ کے نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنا، ان کی انگریزی زبان کی استعداد بڑھانا اور انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے لیے تیار کرنا ہے۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ نوجوانوں کی ترقی، تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے
📋 Event Details
-
Event Date
02-11-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Charsadda
🖼️ Event Photos