Social Media Links
The District Youth Office Mansehra organized an awareness session on Thalassemia at Hazara University
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ اور قلب ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں تھیلیسیمیا آگاہی سمٹ کا انعقاد
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے قلب ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مانسہرہ اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی سرپرستی میں آج ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ایک پروقار تھیلیسیمیا آگاہی سمٹ کا انعقاد کیا، جس میں نوجوانوں، طلبہ و طالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات سمیت بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی، ڈاکٹر مجتبیٰ شاہ تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مانسہرہ جناب عثمان سعید سمیت مانسہرہ اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی، تعلیمی اور عوامی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
سمٹ کا بنیادی مقصد تھیلیسیمیا جیسے موروثی مرض کے بارے میں نوجوان نسل اور معاشرے میں شعور اجاگر کرنا، اس کی روک تھام، بروقت تشخیص، شادی سے قبل اسکریننگ اور خون کے عطیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک خصوصی پینٹنگ نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں نوجوان فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے اس مرض سے متعلق آگاہی، متاثرہ بچوں کے مسائل اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کا پیغام دیا۔
مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے اجتماعی کوششیں، عوامی شعور اور نوجوانوں کی بھرپور شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مانسہرہ اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نوجوانوں کو معاشرتی مسائل کے حل، سماجی ذمہ داریوں اور مثبت تبدیلی کے عمل میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
آئیے! تھیلیسیمیا سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے شعور پھیلائیں، خون عطیہ کریں اور زندگیوں کو محفوظ بنائیں
📋 Event Details
-
Event Date
03-11-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
At Hazara University District Mansehra
🖼️ Event Photos