Social Media Links
District Youth Office Dera Ismail Khan Launched Second Batch of NextGen Youth Empowerment Initiative at Government College of Commerce and Management Sciences
ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے نیکسٹ جن یوتھ ایمپاورمنٹ انیشی ایٹو (NextGen Youth Empowerment Initiative) کے دوسرے بیچ کا باقاعدہ آغاز گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈیرہ اسماعیل خان میں کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جناب اشفاق خان تھے، جنہوں نے تربیتی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان اور کالج کے پرنسپل نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں رجسٹرڈ طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
یہ ایک ماہ پر مشتمل تربیتی پروگرام ہے جو 02 نومبر سے 30 نومبر 2026ء تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں مستقبل کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع کے لیے تیار کرنا ہے۔
📋 Event Details
-
Event Date
30-10-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
At Government College of Commerce and Management Sciences
🖼️ Event Photos