District Youth office Lower Dir One-Day Mental Health Awareness Seminar for Young Women Organized at Government Girls Degree College Timergara


ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس دیر لوئر کے اشتراک سے "ذہنی و دماغی صحت برائے خواتین" کے موضوع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تیمرگرہ میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوان خواتین اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار میں ریسورس پرسن، ماہرِ نفسیات میڈم ڈاکٹر عصمت نے ذہنی و دماغی صحت کی اہمیت، ذہنی دباؤ، پریشانی اور روزمرہ زندگی کے نفسیاتی مسائل کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے خصوصاً نوجوان خواتین اور طالبات کی زندگی میں ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی دباؤ، مستقبل کے حوالے سے فکریں، خاندانی و معاشرتی ذمہ داریاں اور دیگر چیلنجز نوجوانوں کی ذہنی صحت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ طالبات اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھیں، مثبت سوچ اپنائیں، اپنے جذبات کا اظہار کریں اور ضرورت پڑنے پر ماہرِ نفسیات سے رہنمائی حاصل کریں۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان خواتین میں ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا، ذہنی مسائل سے متعلق غلط فہمیوں کا خاتمہ اور انہیں ایک صحت مند، متوازن اور پُراعتماد زندگی گزارنے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کرنا تھا۔۔

تمام شرکاء نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے اس اقدام کو بہت سراہا۔۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح ہکے مفید پروگرامات کا انعقاد تسلسل کیساتھ کیا جانا چاہیے۔۔۔

پروگرام کے اختتام پر آرگنائزر میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے


📋 Event Details
  • Event Date
    30-10-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    At Government Girls Degree College Timergara

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo