Social Media Links

District Youth Office Swabi Completed a Free Mobile Repairing Course for Rehabilitation Centre Participants

📱 منشیات سے بحالی اور باعزت روزگار کی جانب ایک اہم قدم

ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس صوابی نے محکمہ سوشل ویلفیئر صوابی اور سسٹیننگ ہیومینٹی آرگنائزیشن کے اشتراک سے بحالی مرکز صوابی میں ایک ماہ پر مشتمل مفت موبائل ریپئرنگ کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ کورس میں توسیع کے بعد آج منعقدہ اختتامی تقریب میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی ون، محترمہ اُمِ رومان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر صوابی، جناب شہزیب خان، اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔

تربیت کے دوران شرکاء کو موبائل ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی عملی مہارتیں سکھائی گئیں، تاکہ وہ بحالی کے ساتھ ہنر حاصل کرکے مستقبل میں باعزت روزگار کما سکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس صوابی مستقبل میں بھی ایسے تربیتی پروگرام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، کیونکہ بحالی صرف علاج نہیں، بلکہ ہنر، خوداعتمادی اور ایک نئی زندگی کا آغاز بھی ہے


📋 Event Details
  • Event Date
    26-10-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Swabi

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo