Social Media Links

District Youth Office Mansehra Observed Kashmir Black Day on 27 October 2026


ضلع مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ کی قیادت میں 27 اکتوبر، یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا اور ان کی جدوجہدِ آزادی کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر بچوں نے کشمیری عوام کے حق میں ریلی نکالی اور اپنی تقاریر کے ذریعے مسئلۂ کشمیر کو اجاگر کیا۔ بچوں نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، آزادی اور امن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عالمی برادری کی توجہ مسئلۂ کشمیر کی جانب مبذول کروائی۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب سہیل احمد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب عبداللہ خان سواتی، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب عثمان سعید، ٹی ایم او مانسہرہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پریس کلب کے نمائندگان اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور مسئلۂ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا جاتا رہے گا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    27-10-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Mansehra

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo