Social Media Links
District Youth Office Charsadda Organized Youth Leadership Seminar to Empower Young People
یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کے تعاون سے نوجوانوں میں قیادت، خود اعتمادی اور مثبت سماجی کردار کو فروغ دینے کے لیے ایک بامقصد یوتھ لیڈرشپ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں معزز مہمانانِ گرامی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ محترمہ رینا عباسی، AAC محترمہ ندا شمس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم درانی اور محمد حارث، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
سیشن کے دوران نوجوانوں میں قیادت، فیصلہ سازی، ٹیم ورک، مؤثر ابلاغ،خود اعتمادی اور معاشرتی ذمہ داری کے حوالے سے آگاہی اور تربیت پر گفتگو کی گئی۔
یہ سیمینار نوجوانوں کو صرف مواقع فراہم کرنے کی نہیں بلکہ انہیں مستقبل کی باصلاحیت،ذمہ دار اور مثبت قیادت کے لیے تیار کرنے کی ایک عملی کوشش ہے۔
📋 Event Details
-
Event Date
07-10-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Charsadda
🖼️ Event Photos