District Youth Office Swat organized Closing Ceremony of One-Month Digital Skills Course


ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس سوات کے زیر اہتمام حرا سکول اینڈ کالج کانجو سوات میں ایک ماہ پر مشتمل ڈیجیٹل سکلز کورس (ویب ڈویلپمنٹ اور ایڈوانس ایم ایس آفس) کی پروقار اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

اس کورس کی نگرانی ریجنل لیڈر رحمت علی اور ڈسٹرکٹ لیڈر نعمان خان، ینگ لیڈرز پارلیمنٹ نے کی، جبکہ کورس کے دوران نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے روشناس کرایا گیا تاکہ وہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ میدان میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

تقریب میں مہمانانِ خصوصی حیدر علی، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات، اختر علی، ڈائریکٹر ابدالی سکول، ریاض احمد، پرنسپل حرا سکول اینڈ کالج کانجو، اور سعید خان، سابق چیئرمین تحصیل کبل نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر شرکاء میں کورس کی تکمیل پر حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں اپنی حاصل کردہ ڈیجیٹل مہارتوں کو عملی زندگی میں بروئے کار لانے کی تلقین کی گئی۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس سوات اور ینگ لیڈرز پارلیمنٹ نوجوانوں کی فنی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے آئندہ بھی ایسی مثبت اور مفید سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھیں گے


📋 Event Details
  • Event Date
    05-10-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo