Social Media Links
District Youth Office Lower Dir conducted One-Day Seminar on the Importance of Soft Skills and Artificial Intelligence
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لوئر دیر اور ڈسٹرکٹ یوتھ افس کے زیرِ اہتمام نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کرنے کے حوالے سے سافٹ اسکلز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کی اہمیت پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں کالج کے سابقہ پرنسپل پروفیسر سعیداللہ جان،پروفیسر کفایت اللہ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہاں زیب پاشا، چیف پر اکثر جناب ریاض سعید اللہ، دیگر فیکلٹی ممبران، صحافی برادری سمیت متعلقہ انسٹرکٹر عاصم الدین،طلباء وطالبات اورنوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے سافٹ اسکلز، کمیونیکیشن، قائدانہ صلاحیتوں، مسئلہ حل کرنے کی استعداد اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں صرف روایتی تعلیم کافی نہیں، بلکہ نوجوانوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی، تخلیقی سوچ، مواصلاتی مہارتوں اور مصنوعی ذہانت سے آگاہی بھی ناگزیر ہو چکی ہے۔ مصنوعی ذہانت دنیا کے کام کرنے کے انداز کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے، اس لیے نوجوانوں کو اس ٹیکنالوجی کے مثبت اور تعمیری استعمال کیلئے تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر شرکاء کو عملی معلومات اور جدید مہارتوں سے آگاہ کیا گیا، جبکہ سیمینار میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق پروان چڑھانے کیلئے ایسے تربیتی اور آگاہی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
یہ سیمینار دراصل علم سے عمل، صلاحیت سے کامیابی اور آج کے نوجوان سے ایک روشن کل کی جانب ایک قدم تھا—کیونکہ بدلتی دنیا میں وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو اپنی نوجوان نسل کو وقت کے تقاضوں کے مطابق تیار کرتی ہیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
25-09-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Youth Office Lower Dir
🖼️ Event Photos