District Youth Office Charsadda Organized Tree Plantation Campaign at Jamia Mahmoodia Tarangzai

شجرکاری مہم | جامعہ محمودیہ ترنگزئی، چارسدہ

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ نے Youth Alliance for Peace and Development (YAPD) کے اشتراک سے جامعہ محمودیہ ترنگزئی، چارسدہ میں ایک بامقصد شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔

مہم کے دوران تقریباً 50 پودے لگائے گئے، جبکہ طلبہ اور بچوں کو شجرکاری کی اہمیت، ماحولیاتی تحفظ، صاف و سرسبز ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لگائے گئے پودوں کی ذمہ داری سنبھالیں گے، ان کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کریں گے اور انہیں پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 🌱

آگاہی سیشن کے دوران نوجوانوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ ماحول کا تحفظ صرف اداروں کی نہیں بلکہ ہر فرد، خصوصاً نوجوان نسل کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایک پودا لگانا مستقبل کی نسلوں کے لیے صاف، صحت مند اور سرسبز ماحول کی جانب ایک اہم قدم ہے


📋 Event Details
  • Event Date
    22-09-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    at Jamia Mahmoodia Tarangzai

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo