Social Media Links

District Youth Office Shangla Organized AI Skills and Innovation Workshop at GHSS Olandar

شانگلہ میں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک اہم پیش رفت!

محکمہ ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تین روزه "AI Skills and Innovation Workshop" کے اختتامی تقریب کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔ یہ شاندار پروگرام شانگلہ کے علاقے شاہ پور کے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول (GHSS) اولندر میں اختتام پذیر ہوا۔

تقریب میں تقریباً 350 طلباء اور نوجوانوں نے شرکت کی، جبکہ معزز اساتذہ کرام اور دیگر مہمانانِ گرامی نے بھی خصوصی شرکت فرما کر تقریب کو رونق بخشی۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور معزز مہمانوں کو ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ کی جانب سے اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اور تمام شرکاء میں اسناد (Certificates) تقسیم کی گئیں۔

ہمارا عزم: شانگلہ کے نوجوانوں کو جدید ہنر اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں بااختیار بنانا


📋 Event Details
  • Event Date
    15-09-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Shangla at GHSS Olandar

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo