District Youth Office Bannu Organized Seminar on “Basic AI Concepts and Its Practical Use” at Government Degree College for Boys Domel

بنوں: گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز ڈومیل میں ’’Basic AI Concepts and Its Practical Use‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں کے زیرِ اہتمام آج گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز ڈومیل، بنوں میں ’’Basic AI Concepts and Its Practical Use‘‘ کے موضوع پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار کے ریسورس پرسن پروفیسر شوکت اللہ، شعبہ کمپیوٹر سائنس، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں نے طلبہ کو مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے بنیادی تصورات، اس کے عملی استعمال اور تعلیم و پیشہ ورانہ زندگی میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بنوں محمد زاہد خٹک نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت محض ایک جدید ٹیکنالوجی نہیں بلکہ تعلیم، روزگار، کاروبار اور دیگر شعبوں میں ترقی کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ انہوں نے سیمینار کے انعقاد میں تعاون پر کالج انتظامیہ، ریسورس پرسن اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور AI کے مثبت اور تعمیری استعمال سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

محمد زاہد خٹک نے پرنسپل پروفیسر کفایت اللہ وزیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتہائی منظم انداز سے پروگرام کو ترتیب کیا۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے کالج انتظامیہ کے نمائندگان اور ریسورس پرسن کو یادگاری سووینئرز پیش کیے، جبکہ تقریب کے اختتام پر شریک طلبہ میں شرکت کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

سیمینار کا مقصد نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی تصورات اور اس کے عملی استعمال سے آگاہ کرنا اور انہیں مستقبل کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا


📋 Event Details
  • Event Date
    14-09-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    at Government Degree College for Boys Domel District Bannu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo