District Youth Office Swabi Organized One-Day Soft Skills Seminar for Students’ Personality Development and Capacity Building


ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ صاحب کی ہدایات کی روشنی میں طلبہ کی شخصیت سازی، اعتماد میں اضافے اور عملی زندگی کے لیے ضروری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے آج ایک روزہ نرم مہارتوں کے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں ڈاکٹر جنت الماوی نے طلبہ کو مؤثر ابلاغ، ذاتی صلاحیتیں، باہمی تعاون، قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتیں، تعلیمی مہارتیں، وقت کا مؤثر انتظام، تنازعات کا حل اور تنقیدی سوچ سمیت مختلف اہم موضوعات پر مفید اور عملی آگاہی فراہم کی۔

سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے مختلف سوالات کیے اور ڈاکٹر جنت الماوی نے تفصیلی اور تسلی بخش جوابات دیے۔

اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر طلبہ میں اعزازی اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

بااعتماد، باصلاحیت اور باکردار نوجوان ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں


📋 Event Details
  • Event Date
    08-09-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Swabi

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo