District Youth Office Swat Concluded One-Month Vocational Training Program for Women

ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر سوات کی خصوصی ہدایات پر ضلعی یوتھ آفس سوات کے زیرِ اہتمام خواتین کے لیے منعقدہ ایک ماہ پر مشتمل ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

اس تربیتی پروگرام میں 30 خواتین نے بھرپور شرکت کی، جہاں شرکاء کو مختلف فنی و پیشہ ورانہ مہارتوں سے روشناس کرایا گیا، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باعزت روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں اور معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔

اختتامی تقریب میں تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ نوجوانوں، بالخصوص خواتین کو فنی تعلیم اور عملی مہارتوں کے مواقع فراہم کرنا ان کی خودمختاری اور معاشرے کی مجموعی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔

ضلعی یوتھ آفس سوات نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا


📋 Event Details
  • Event Date
    03-09-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo