District Youth Office Torghar Launched Week-Long Cleanliness and Anti-Dengue Awareness Campaign


یوتھ آفس تورغر کی جانب سے ایک ہفتہ پر محیط صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کے پہلے روز یوتھ رضاکاروں نے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی میں بھرپور حصہ لیا اور عوام میں ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔

مہم کے آغاز میں ڈسٹرکٹ ھیڈ کواٹرز میں کچرا اور گندگی صاف کی گئی، جبکہ مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو ختم کرنے اور پانی جمع نہ ہونے دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اس مہم کا مقصد صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی اور دیگر مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

یہ سرگرمی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی ہدایات اور ضلعی انتظامیہ تورغر کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے


📋 Event Details
  • Event Date
    31-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Torghar

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo