District Youth Office Charsadda Organized Dengue Awareness Sessions for Students


ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے ہدایت پر محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کی جانب سے طلبہ میں ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مختصر آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

سیشنز کے دوران ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ، محمد حارث نے طلبہ کو ڈینگی کے پھیلاؤ، اس سے بچاؤ کے مؤثر طریقوں اور صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی کہ اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر طلبہ پر زور دیا گیا کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے پیغام کو اپنے خاندان، دوستوں اور معاشرے کے دیگر افراد تک پہنچائیں تاکہ مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے



📋 Event Details
  • Event Date
    29-09-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Office Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo