District Youth Office Swabi Organized “Noor-e-Quran” Quran Recitation and Naat Competition in Mansoor
ڈپٹی کمشنر صوابی جناب ڈاکٹر طارق اللہ صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر صوابی جناب شاہ زیب خان صاحب کے زیرِ اہتمام، ایمان ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے آج شام منصور میں ایک خوبصورت اور روح پرور پروگرام "نورِ قرآن" کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت تقریب میں تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ننھے شرکاء نے اپنی خوبصورت آواز اور بہترین انداز میں تلاوتِ قرآن اور نعتِ رسول ﷺ پیش کرکے محفل کو روحانی کیفیت سے منور کر دیا۔ ![]()
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ تقریب میں تشریف لانے والے معزز علماء کرام اور دیگر معزز شخصیات کو بھی بطورِ اعزاز شیلڈز پیش کی گئیں۔
یہ خوبصورت پروگرام بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو قرآنِ پاک، سیرتِ طیبہ ﷺ اور اسلامی و اخلاقی اقدار سے جوڑنے کی ایک قابلِ تحسین کوشش تھی۔
ہم ڈپٹی کمشنر صوابی جناب ڈاکٹر طارق اللہ صاحب کی سرپرستی اور خصوصی ہدایات، ایمان ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون، معزز علماء کرام، والدین، اساتذہ اور تمام شرکاء کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
خصوصاً ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب شاہ زیب خان صاحب کی جانب سے صوابی میں نوجوانوں اور بچوں کے لیے ایسی مثبت، تعمیری اور بامقصد سرگرمیوں کے انعقاد کو قابلِ تحسین کاوش قرار دیا جاتا ہے۔ ![]()
اللہ تعالیٰ ہمیں قرآنِ کریم اور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
📋 Event Details
-
Event Date
28-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Swabi
🖼️ Event Photos