District Youth Office Charsadda Organized Induction Training Program for New Members of Blood Heroes Organization

محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام بلڈ ہیروز آرگنائزیشن کے نئے ممبران کے لیے خصوصی انڈکشن ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو رضاکارانہ خدمات (Volunteerism)، بلڈ ہیروز آرگنائزیشن کے اغراض و مقاصد، نوجوانوں کے کردار اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے رضاکارانہ سرگرمیوں کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ شرکاء کو ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کی جانب سے نوجوانوں کے لیے جاری مختلف سرگرمیوں، تربیتی پروگرامز اور مواقع کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ محمد حارث نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو معاشرتی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے اور رضاکارانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کی مختلف سرگرمیوں اور نوجوانوں کے لیے فراہم کیےk جانے والے مواقع کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

آخر میں بلڈ ہیروز آرگنائزیشن کے نئے ممبران میں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے اعزاز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئ


📋 Event Details
  • Event Date
    31-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo