Social Media Links
District Youth Office Buner Organized Career Counseling Session at Government Degree College Totlai
آج بتاریخ 25.08.2026 پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بونیر کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج طوطالئی میں طلباء کی روشن اور متحرک مستقبل کی راہنمائی کیلئے ایک خصوصی کیریئر کاؤنسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خدوخیل کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی
سیشن کا آغاز باقاعدہ تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں انتظامیہ خدوخیل کی جانب سے تمام معزز مہمانوں اور طلبا کا خیر مقدم کیا گیا۔
اس کے بعد ماہرین نے طلبا کو انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلوں، اسکالرشپس، مختلف مسابقتی امتحانات (Competitive Exams)، آئی ٹی، ڈجیٹل اسکلز، جدید سائنس اور بزنس ایڈمنسٹریشن جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں موجود مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
پروگرام کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر خدوخیل مس کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں۔ کیریئر کا درست انتخاب صرف نوکری نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کی خدمت کا ذریعہ ہے۔ خدوخیل کے نوجوان محنت اور صحیح سمت اختیار کریں، انتظامیہ تعلیمی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
اسکے علاوہ آۓ ہوۓ آرگنائزرز اور طلباء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئ
📋 Event Details
-
Event Date
25-08-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
Government Degree College Totlai District Buner
🖼️ Event Photos