District Youth Office Lower Dir Organized Road Safety and Traffic Laws Awareness Session for Drivers

ڈرائیوروں میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے لیے خصوصی سیشن آج 27 اگست کو منعقد کیا گیا ۔۔

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے زیرِ اہتمام ٹریفک پولیس اور محکمہ امور نوجوانان کے تعاون سے ڈرائیوروں میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد ضلعی اسمبلی ہال بلامبٹ میں کیا گیا۔

خصوصی آگاہی سیشن میں ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ، روڈ سیفٹی، ٹریفک اشاروں کی پاسداری اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی

سیشن کا مقصد ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

اس سیشن میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا، ٹریفک ڈی۔ایس۔پی جناب خان نظر خان اور انکی ٹیم ممبرز جناب بادشاہ حسین اور محمد یاسین خان نے شرکت کی۔۔خان نظر صاحب اور انکی ٹیم نے تفصیل سے ڈرائیورز حضرات کو ٹریفک قوانین سمجھائے۔۔

سیشن کے آخر میں تمام شرکاء میں توصیفی اسناد تقسیم کئے گئ


📋 Event Details
  • Event Date
    26-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Dir Lower

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo