Social Media Links
District Youth Office Bajaur Organized Rahmat-ul-lil-Alameen ﷺ Naat & Quran Recitation Competitions at Bajaur Sports Complex
خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ عدنان فرید آفریدی کی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ نے 12 ربیع الاول کے مناسبت سے دینی مدارس کے طلباء کے درمیان نعت اور حسن قرآت کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ نعت خوانی کے مقابلوں میں 10 طلباء نے حصہ لیا جن میں طالب علم فرمان اللہ جامعہ مدینتہ العلم صاحب آباد نے پہلی ، ثناء اللہ و مہران انوار العلوم خار حافظ صاحب مدرسہ نے دوسری جبکہ محمد نعمان تجوید القرآن پھاٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
حسن قرآت کے مقابلے میں 10 طلباء نے حصہ لیا جن میں طالب علم سہیل احمد حدیقتہ الاسلام تنگے نے پہلی، محمد طلحہ مدینتہ العلم صاحب آباد نے دوسری جبکہ عبد الرحمن حدیقتہ الاسلام تنگے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے طلباء میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کی
📋 Event Details
-
Event Date
26-08-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
Bajaur Sports Complex District Bajaur
🖼️ Event Photos