Social Media Links
District Youth Office Charsadda Organized Eid Milad-un-Nabi ﷺ Celebration
محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ نے Helping Pakistan Organization کے اشتراک سے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک بابرکت اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی مفتی عبدالرؤف شاکر تھے۔ پروگرام میں بچوں نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی، جبکہ مقررین نے سیرتِ طیبہ، اسوۂ حسنہ اور عید میلاد النبی ﷺ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی مفتی عبدالرؤف شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم آپ ﷺ کی تعلیمات، اخلاقِ حسنہ، محبت، برداشت اور انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور نوجوان نسل کو بھی سیرتِ طیبہ سے روشناس کرائیں۔
تقریب کے اختتام پر پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں اور معزز مہمانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں
📋 Event Details
-
Event Date
26-08-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Charsadda
🖼️ Event Photos