Social Media Links
District Youth Office Lower Chitral Organized Seerat-un-Nabi ﷺ Conference on 12 Rabi-ul-Awwal 2026
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں 12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال اور Colors of Chitral کے زیرِ اہتمام، ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے تعاون سے کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر چترال جناب عبدالسلام صاحب تھے، جبکہ معزز علماء کرام، نعت خواں حضرات، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران معزز علماء کرام نے سیرتِ طیبہ ﷺ، تعلیماتِ اسلام، اخلاقِ حسنہ، محبت، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے حوالے سے فکر انگیز اور ایمان افروز گفتگو کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی مبارک زندگی ہمارے لیے ایک کامل نمونہ ہے اور ہمیں اپنی عملی زندگی میں آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنانا چاہیے۔
اس موقع پر چترال کے معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے خوبصورت نعتیں پیش کیں، جس سے محفل کا روحانی اور پُرنور ماحول مزید دلنشیں ہوگیا۔
یہ بابرکت محفل محبتِ رسول ﷺ، اتحاد، اخوت اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی
📋 Event Details
-
Event Date
26-08-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Lower Chitral
🖼️ Event Photos