Social Media Links
District Youth Office Swabi Organized Quran Recitation and Naat Competition for Visually Impaired Youth
ضلعی یوتھ آفس صوابی، ہیومن کیئر فاؤنڈیشن اور پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ صوابی کے زیرِ اہتمام سیرتِ طیبہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے خوبصورت مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت تقریب میں ہمارے باہمت، باصلاحیت اور نابینا نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی خوبصورت آوازوں میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرکے محفل کو روحانی کیفیت سے منور کر دیا۔
مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ تمام شرکاء کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ ان باصلاحیت افراد کی صلاحیتیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عزم، حوصلہ اور صلاحیت کے سامنے کوئی رکاوٹ بڑی نہیں ہوتی۔
اس موقع پر ڈاکٹر صوفیان صاحب کی شرکت اور خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی قابلِ تحسین رہی۔ ان کی موجودگی نے تقریب کی اہمیت اور خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔ شہر افسر خان نے بھی تقریب میں شرکت کرکے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی
📋 Event Details
-
Event Date
26-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Swabi
🖼️ Event Photos