District Youth Office Upper Chitral Organized Quran Recitation and Naat Competition on Eid Milad-un-Nabi ﷺ

عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی، کے زیرِ اہتمام اپر چترال میں قرأتِ قرآن پاک اور نعت خوانی کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس سرگرمی میں کثیر تعداد میں طالبات نے بھرپور شرکت کی اور تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

یہ سرگرمی حکومتِ خیبر پختونخوا، کے خصوصی ہدایات و رہنمائی کی روشنی میں منعقد کی گئی، جس کا مقصد نوجوانوں میں محبتِ رسول ﷺ، دینی و اخلاقی اقدار، مثبت سوچ اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال نوجوانوں کی مثبت، بامقصد اور کردار ساز سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا


📋 Event Details
  • Event Date
    26-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    Government Girls Degree College, Booni, Upper Chitral, Khyber Pakhtunkhwa

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo