District Youth Office Bannu organized Seerat-un-Nabi ﷺ Conference held at Jamia Nasrat-ul-Huda


بنوں. 25 اگست 2026ء بروز منگل: ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ بنوں کے زیرِ اہتمام آج جامعہ مدرسہ نصرت الہدیٰ، کوٹکے سیدان، پیر دل خیل، کوٹی سادات روڈ، سورانی، بنوں میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں جید علمائے کرام، مذہبی شخصیات، طلبہ اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر جید علمائے کرام نے حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اخلاق و کردار اور تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔

کانفرنس کے اختتام پر علمائے کرام میں نقد انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ قراء اور نعت خواں حضرات کو بھی نقد انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

پروگرام کے بعد شرکاء اور معزز مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا۔

کانفرنس کا مقصد نوجوان نسل اور عوام میں سیرتِ طیبہ ﷺ سے آگاہی، محبتِ رسول ﷺ کو فروغ دینا اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے کا شعور اجاگر کرنا تھا



📋 Event Details
  • Event Date
    24-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Bannu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo