District Youth Office Khyber organized activity on 12th Rabi-ul-Awwal “A Question for Mustafa ﷺ”

12 ربیع الاول کی مناسبت سے **ضلع یوتھ افیئرز خیبر** کے زیرِ اہتمام تحصیل **لنڈی کوتل** کے مختلف عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں میں **"ایک سوال مصطفیٰ ﷺ کے نام"** کے عنوان سے خصوصی سوال و جواب کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔

اس سرگرمی کا مقصد نوجوانوں میں **سیرتِ طیبہ ﷺ، حیاتِ مبارکہ، اخلاقِ حسنہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ** کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں اسوۂ حسنہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ سرگرمی کے دوران میزبان نے نوجوانوں سے سیرتِ النبی ﷺ سے متعلق مختلف معلوماتی سوالات کیے، جن میں نوجوانوں نے بھرپور دلچسپی اور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

درست جوابات دینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی علمی دلچسپی کو سراہنے کے لیے **ضلع یوتھ افیئرز خیبر کی جانب سے خصوصی تحائف** بھی پیش کیے گئے۔ اس مثبت اور معلوماتی سرگرمی کے ذریعے نوجوانوں کو نہ صرف سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا بلکہ انہیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، اخلاق و کردار اور طرزِ زندگی کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کا پیغام بھی دیا گیا۔

**"ایک سوال مصطفیٰ ﷺ کے نام"** دراصل نوجوانوں کو علم، محبتِ رسول ﷺ اور مثبت اسلامی اقدار سے جوڑنے کی ایک بامقصد کاوش تھی


📋 Event Details
  • Event Date
    25-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Office Khyber

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo