District Youth Office Hangu Organized Seerat-un-Nabi ﷺ Programme at Government Centennial Model High School

ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا عباس خان افریدی اور ڈپٹی کمشنر ھنگو بصیر علی رحمان کی ھدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز ھنگو کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ھنگو کےتعاون سے گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ھائی سکول ھنگو میں عید میلادالنبی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

یہ پروگرام سیرت النبی کے حوالے سے تقاریر، قرات، حمد اور نعتیہ کلام پر مشتمل تھا جس میں سکول کے طلباء نے گرمجوشی سے حصہ لیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سجاد احمد جمال تھے جبکہ دیگر مقررین میں پرنسپل لال باز خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر ساجد الرحمن شامل تھے۔

جبکہ نظامت کے فرائض قاری عزیز الرحمن نے انجام دئیے۔

اس موقع پر نیشنل یوتھ پارلیمینٹ پاکستان کے صوبائی صدر ملک حشمت خان اورکزئی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

قرات میں مندرجہ ذیل طلباء نے حصہ لیا: قاری امجد، قاری حماد محمود، قاری نظام الدین

نعتیہ کلام پیش کرنے والے طلباء: ذوالقرنین، شاھداللہ، حذیفہ، اشفاق

پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی، پرنسپل لا ل باز خان اور ڈسٹرکٹ یوتھ افئسر ھنگو نے پرفارم کرنے والے بچوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے


📋 Event Details
  • Event Date
    24-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    Government Centennial Model High School District Hangu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo