District Youth Office Lower Chitral Organized Youth Empowerment Event Under the Ehsaas Naujawan Programme

آج ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر لوئر چترال نے اخوت آفس ایون چترال کا دورہ کیا، جہاں احساس نوجوانان پروگرام کے تحت نوجوان کاروباری افراد میں چیکس کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ پروگرام ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کی ایک اہم کاوش ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے، خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی طور پر بااختیار بنانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر نوجوان کاروباری افراد میں چیکس تقسیم کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کی حیثیت سے میں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

نوجوان ہمارا سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ ایسے اقدامات نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

نوجوانوں کی ترقی، خوشحال خیبر پختونخوا کی ضمانت ہے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    19-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Lower Chitral

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo