District Youth Office Mardan organized Content Creation Workshop


مردان کا پہلا AI Content Creation Workshop، نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آگاہی

مردان: ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان نے Redfive کے تعاون سے مردان کا پہلا AI Content Creation Workshop منعقد کیا، جس میں طلبہ و نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI) کے جدید اور مؤثر استعمال، Content Creation، AI کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بنانے، تخلیقی مواد تیار کرنے اور جدید ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال سے آگاہ کرنا تھا۔

اس موقع پر ماہر ٹرینر عبدالحسیب یوسفزئی نے شرکاء کو AI کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے عملی طور پر بتایا کہ نوجوان AI کی مدد سے معیاری تحریری مواد، سوشل میڈیا کانٹینٹ، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر تخلیقی مواد کس طرح تیار کر سکتے ہیں۔

ورکشاپ کے دوران شرکاء کو AI کی مدد سے تصویر بنانے، ویڈیو تیار کرنے، کانٹینٹ کو بہتر بنانے اور سوشل میڈیا کے لیے جدید تخلیقی مواد تیار کرنے کے حوالے سے بھی عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخواہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفسیر مردان کے مطابق نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایسے تربیتی پروگرامز کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں مستقبل کے ڈیجیٹل مواقع اور روزگار کے لیے تیار کرنا ہے



📋 Event Details
  • Event Date
    24-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Mardan

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo