District Youth Office Kohsitan Lower

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر جناب ذوہیب حیات کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کوہستان لوئر نے گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں نعت و قرات کا مقابلہ اور سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ضلع بھر سے مختلف اداروں کے طلباء نے حصہ لیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مقابلہ قرات اور نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ مختلف اداروں سے آئے ہوئے طلبہ نے قرأت و نعت کے مقابلے میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی خوبصورت آواز میں کلامِ الٰہی اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے ماحول کو روحانیت سے معطر کر دیا۔

مقابلے کے بعد سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علماء کرام اور مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ، اسوہ حسنہ، اخلاقِ کریمانہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوان نسل کو آپ ﷺ کے نقشِ قدم پر چلنے کی تلقین کی۔ کانفرنس میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ سیرتِ رسول ﷺ کو اپنانا ہی معاشرتی اصلاح اور دینی و اخلاقی ترقی کی اصل کنجی ہے۔

مہمانِ خصوصی جناب عدیل حسین شاہ (ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر) نے اپنے خطاب میں طلبہ کی بھرپور شرکت کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوان نسل میں دینی جذبہ اور محبتِ رسول ﷺ پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

تقریب کے اختتام پر قرأت و نعت مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں ایوارڈز تقسیم کیے گئ


📋 Event Details
  • Event Date
    14-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Kohsitan Lower

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo