District Youth Office Battagram celebrated Independence Day 2026

ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ یُوتھ آفس و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس بٹگرام کے تعاون سے گورنمنٹ سینٹینئیل ماڈل ہائی اسکول بٹگرام میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قمر حیات خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، پرنسپل سینٹینئیل ماڈل ہائی اسکول، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران و نمائندگان، اساتذہ، طلباء اور شہریوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس بٹگرام کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلوز اور آرٹ نمائش پیش کی، جبکہ مقامی فنکاروں نے بھی شاندار خاکے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر اسٹیج پرفارمرز، آرگنائزرز اور کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس، نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی


📋 Event Details
  • Event Date
    14-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Office Battagram

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo