District Youth Office Kohat celebrated Independence Day 2026

آج کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ بار کونسل اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کوہاٹ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ بار کونسل ہال کوہاٹ میں یومِ آزادی پاکستان کی پروقار اور خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور انتظامی شخصیات سمیت نوجوانوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں ایم این اے شہریار آفریدی، صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم، صوبائی وزیر شفیع جان، ایم پی اے داود آفریدی، کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور معززین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، ملی نغمے اور مختلف تقاریر پیش کی گئیں۔ مقررین نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد، آزادی کی قدر و اہمیت، قومی یکجہتی، نوجوانوں کے کردار اور ملک کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران یومِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ شرکاء نے قومی جذبے کے ساتھ پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، خوشحالی، ترقی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ اور دیگر شرکاء کی قیادت میں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یوں یہ پروقار تقریب قومی جذبے، حب الوطنی اور تجدیدِ عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

پاکستان زندہ باد


📋 Event Details
  • Event Date
    14-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Bar Council Hall, Distric Kohat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo