Distrcit Youth office Malakand organized Qirat and Naat competitions


ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب فیاض خان شیر پاو کی خصوصی ہدایات پر عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملاکنڈ کے زیر اہتمام اور بتعاون ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مردانہ ملاکنڈ قومی حسنِ قرأت مقابلے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 بٹخیلہ میں منعقد کیا گیا، جس میں پورے ضلع ملاکنڈ سے مختلف سکولوں، مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 102 قراء نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش علی تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ضلع ملاکنڈ شہزاد طارق ، ڈسٹرکٹ خطیب سمیت مختلف معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ شرکاء نے خوبصورت انداز میں تلاوتِ کلامِ پاک پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مقابلے کے دوران قراء کی کارکردگی کا جائزہ ماہر ججز کی جانب سے تجوید، مخارج، صوت و لحن اور حسنِ قرأت کے مقررہ معیار کے مطابق لیا گیا۔ مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے قراء کے لیے بالترتیب 50,000، 30,000 اور 20,000 روپے کے نقد انعامات مقرر کیے گئے ہیں، جو محکمہ اوقاف کی جانب سے دیے جائیں گے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی تابش علی نے کہا کہ عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کے سلسلے میں حسنِ قرأت جیسے بامقصد پروگرام کا انعقاد قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ایسے پروگرام نوجوان نسل کو قرآنِ کریم سے جوڑنے، دینی شعور اجاگر کرنے اور حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے محبت و عقیدت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں


📋 Event Details
  • Event Date
    25-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Malakand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo