Social Media Links
District Youth Office Lower Dir Independence Day Celebrations and Monsoon Tree Plantation Campaign held at Star Grover School
آزادی تقریبات اور مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں آج ضلعی انتظامیہ دیر پائین اور ڈائیرکٹر یوتھ افیئرز کی ہدایت پر۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے سٹار گروور سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔۔ تقریب کے مہمان خصوصی AAC جناب ضیاء صاحب تھے۔۔ دیگر مہمانوں میں سکول کے پرنسپل نعمان تاثیر، واجد علی، فیکلٹی ممبرز اور والدین نے شرکت کی۔۔تقریب میں بچوں نے ملی ترانے ،تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے۔۔ مہمانوں نے اپنے خطابات میں بچوں کو یوم آزادی کی قدر و قیمت اور اہمیت کے حوالے سے مفید باتیں شئیر کیں۔۔ اسلاف کی قربانیوں کا ذکر کیا اور ان سے کہا کہ وطن بہت بڑی نعمت اور قدرت کا تحفہ ہے، ہم سب کو اسکی حفاظت کرنی اور اس کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کی خاطر عہد کرنا چاہئے۔۔ تقریب کے بعد تمام بچوں نے پودے لگا کر یہ پیغام دیا، کہ ہم اپنے مستقبل کی خاطر پودے لگا کر وطن عظیم کی حفاظت اور سالمیت کے لئے کمر بستہ ہیں۔۔ تقریب میں سپیشل بچوں نے بھی پودے لگائے اور ہمت و حوصلے کا استعارہ بن گیے
📋 Event Details
-
Event Date
14-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Dir Lower Star Grover School
🖼️ Event Photos