Social Media Links
District Youth Office Shangla celebrate Independence Day 2026
آج 13 آگست 2026 کو ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ نے ضلعی انتظامیہ کے خصوصی تعاون سے (یومِ آزادی) کی مناسبت سے ایک پروقار اور پرجوش "انٹر سکول کوئز کمپٹیشن" کا انعقاد کیا۔
اس تعلیمی اور نظریاتی مقابلے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو تحریکِ پاکستان، قومی ہیروز، تاریخ، جغرافیہ اور آئینی پس منظر سے روشناس کرانا اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔
گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول (GHSS) ڈھیرئی اور حراء سکول اینڈ کالج مٹہ اغوان کے طلباء سمیت ضلع شانگلہ بھر کے دیگر تعلیمی اداروں کے تقریباً 115 طلباء اور مقامی نوجوانوں سمیت شرکت کی۔
بچوں سے پاکستان کی تاریخ، ملکی ترقی اور قومی تاریخ سے متعلق انتہائی معلومات افزا سوالات پوچھے گئے، جس سے ان کی علمی قابلیت اور تنقیدی سوچ میں اضافہ ہوا۔
مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے اور درست جوابات دینے والے ہونہار طلباء میں شاندار جوابی انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ہم ضلعی انتظامیہ، اساتذہ کرام، معزز مہمانانِ گرامی اور تمام شرکاء کے بے حد ممنون ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ شانگلہ کے نوجوانوں کو اسی طرح مثبت اور علمی پلیٹ فارمز فراہم کرتے رہیں۔
پاکستان زندہ باد
📋 Event Details
-
Event Date
14-08-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Youth Office Shangla
🖼️ Event Photos