District Youth Office Swabi organized Milad ceremony 2026


ڈپٹی کمشنر صوابی جناب ڈاکٹر طارق اللہ صاحب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس صوابی کے زیرِ اہتمام، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس صوابی کے تعاون سے حسنِ قرأت و نعت کا شاندار ضلعی سطح کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

تقریب میں صوابی بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات اور مدارس کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اپنی خوبصورت تلاوتِ قرآن اور نعتِ رسول ﷺ سے محفل کو روحانی و ایمان افروز بنا دیا۔ 🌸

اس موقع پر ڈاکٹر صوفیان صاحب، اسسٹنٹ پروفیسر صوابی نے نوجوانوں کے لیے اسلام، کردار سازی اور دینی اقدار کے حوالے سے ایک خوبصورت اور فکر انگیز سیشن بھی منعقد کیا، جبکہ معزز خطیب صاحب نے بھی اپنے قیمتی کلمات سے شرکاء کی رہنمائی فرمائی۔

مقابلے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ صاحب نے اپنے دستِ مبارک سے حسنِ قرأت اور نعت دونوں کیٹیگریز میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات اور اعزازات تقسیم کیے۔ 🏆

💰 نقد انعامات:

🥇 پہلی پوزیشن — 50,000 روپے

🥈 دوسری پوزیشن — 30,000 روپے

🥉 تیسری پوزیشن — 20,000 روپے

یہ خوبصورت سرگرمی نوجوان نسل میں قرآن سے محبت، دینی شعور، مثبت کردار اور باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

خصوصی شکریہ ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ صاحب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس صوابی، معزز خطیب صاحب، ڈاکٹر صوفیان صاحب، تمام اساتذہ، مدارس اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس صوابی کی پوری ٹیم کا، جن کی کاوشوں سے یہ بامقصد سرگرمی کامیاب ہوئی


📋 Event Details
  • Event Date
    21-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    District Youth Office Swabi

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo