Social Media Links
District Youth Office Battagram Organized Seerat-un-Nabi ﷺ Naat & Qirat Competitions
ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بٹگرام اور ڈسٹرکٹ وتحصیل خطیب کے زیرِ نگرانی حسنِ قرأت اور نعتِ رسول ﷺ کے ضلعی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء نے شرکت کی۔
شرکاء نے انتہائی خوبصورت انداز میں قرآنِ پاک کی تلاوت اور نعتِ رسول ﷺ پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
حسنِ قرأت مقابلہ — نمایاں پوزیشنز
پہلی پوزیشن: محمد سلمان ولد قائم علی شاہ
دوسری پوزیشن: محمد ابرہیم ولد مولانا شاہ فیصل
تیسری پوزیشن: اعتزاز ولد قاری صالح محمد
نعتِ رسول ﷺ مقابلہ — نمایاں پوزیشنز
پہلی پوزیشن: شہزادہ ایمل خان ولد مختیار شاہین
دوسری پوزیشن: محمد انس ولد محمد ریاض
تیسری پوزیشن: منیب الرحمن ولد عبدالرحمن
تقریب کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر جناب احمد جمال شاہ نے نمایاں کاکردگی کے حامل طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیئے اور انہیں ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں ضلع بٹگرام کی نمائندگی کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا
📋 Event Details
-
Event Date
18-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Battagram
🖼️ Event Photos