District Youth Office Charsadda Organized Naat & Qirat Competition Under Seerat-un-Nabi ﷺ Conference


ضلع انتظامیہ چارسدہ کی زیرِ نگرانی اور محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے سلسلے میں نعت و قرأت مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضلِ رحیم مروت تھے، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس رینہ، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد حارث اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران و نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضلِ رحیم مروت نے سیرتِ طیبہ ﷺ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوجوان نسل کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، اخلاقِ حسنہ اور اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی تلقین کی۔

تقریب کے اختتام پر نعت و قرأت مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں میں اسناد جبکہ معزز مہمانانِ گرامی میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا مقصد نوجوان نسل میں عشقِ رسول ﷺ، دینی شعور اور اسلامی اقدار کو فروغ دینا تھا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    23-08-2026
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    Distrcit Youth Office Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo