Social Media Links
District Youth Office Swat organized Milad Ceremony on 22 August,2026
ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایات کی روشنی میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سوات، ضلعی محکمہ تعلیم اور ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز سوات کے زیرِ اہتمام ودودیہ ہال سیدو شریف سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حسنِ قرأت کے مقابلوں اور نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) سوات نعمت اللہ تھے۔
ڈویژنل سطح کے حسنِ قرأت اور نعتیہ مقابلوں میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں منعقدہ ضلعی سطح کے مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے مجموعی طور پر 52 نعت خواں اور قرّاء نے شرکت کی۔ شرکاء نے تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا
📋 Event Details
-
Event Date
22-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Swat
🖼️ Event Photos