Social Media Links
District Youth Office Hangu held National Minorities Day Ceremony on 18-08-2026
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا جناب عباس خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب بصیر علی رحمان کی ہدایات پر *ضلعی یوتھ آفس ہنگو* کے تعاون سے *"قومی اقلیتی دن"* کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 جناب شجاعت علی خان نے ضلعی انتظامیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عمائدین، کمیونٹی رہنماؤں اور ضلعی یوتھ آفس ہنگو کے رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون شجاعت علی خان نے کہا کہ:
*"اقلیتی برادری پاکستان کی قومی زندگی کا اہم حصہ اور ملک کے مساوی شہری ہیں۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ اقلیتی برادری کے آئینی حقوق کے تحفظ اور انہیں مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔"*
انہوں نے اقلیتی برادری کے افراد پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیں۔
تقریب کے اختتام پر *کیک کاٹا گیا* اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ *بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور رواداری* کے فروغ کے لیے ضلعی یوتھ آفس ہنگو ایسی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
*پاکستان سب کا ہے
📋 Event Details
-
Event Date
18-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Hangu
🖼️ Event Photos