District Youth Affairs Hangu holds Volunteer Registration & Volunteer Kit Launched Ceremony

ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کے زیرِ اہتمام والنٹیئرز رجسٹریشن اور والنٹیئر کِٹ کی تقریبِ رونمائی

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ہنگو کے زیرِ اہتمام والنٹیئرز کی رجسٹریشن اور ان کے لیے تیار کردہ شرٹس و کیپس کی تقریبِ رونمائی ڈپٹی کمشنر آفس ہنگو کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان نے کی، جس میں تقریباً 50 نوجوان والنٹیئرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ہنگو نے والنٹیئرزم کی اہمیت، مقاصد اور نوجوانوں کے مثبت کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ والنٹیئرز ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کے مختلف پروگراموں، ایونٹس، ورکشاپس اور تربیتی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یوتھ سے متعلق سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی لینے، اپنی صلاحیتوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے لیے بروئے کار لانے اور معاشرے کی بہتری میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر والنٹیئرز کے لیے تیار کردہ شرٹس اور کیپس کی باقاعدہ رونمائی کی گئی


📋 Event Details
  • Event Date
    17-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Affairs Hangu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo