District Youth Office Dir Lower Organized International Youth Day 2026


آج 12 اگست 2026 کو اسلامیہ کالج جندول صدبر کلے میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین و ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کی ہدایت پر دو پروگرام ایک ساتھ منعقد کئے گئے۔۔۔۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ جناب محمد ایاز صاحب تھے۔۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا، پاپولیشن ویلفئیر کنعان پاشا، NCHD فیلڈ آفیسر حبیب احمد اور پرنسپل جناب احتشام الحق صاحب نے شرکت کی۔۔ تقریب میں کامیاب نوجوانوں میں (چھ ماہ) ڈپلومہ تقسیم کئے گئے۔۔ انٹر نیشنل یوتھ ڈے کی مناسبت سے تمام مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ اور مستقبل ہیں۔۔ ان کے ہاتھ میں کل کو ملک کا باگ ڈور ہوگا اور یہی اس ملک کو سنبھالیں گے اور چلائیں گے۔۔ نوجوانوں کو تعلیم کیساتھ ساتھ موجودہ دور کے تقاضوں کو سمجھنا اور حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا بہت ضروری ہے۔۔ آج کل فنی تعلیم اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے۔۔ اسلئے اس طرف دھیان دینا بہت ضروری ہے۔۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جناب محمد ایاز صاحب نے اپنے خطاب میں کہا، کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انکو اپنا وقت ضائع کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔۔ خود کو فضول اور لغو قسم کی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔۔ ٹائم مینجمنٹ سیکھیں۔۔ نئے نئے ہنر سیکھیں اور آنے والے وقت کیلیے خود کو تیار کریں۔۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد ایاز صاحب نے کہا کہ ہم نوجوان کی رہنمائی کیلیے ہمہ وقت دستیاب رہیں گے۔۔ انہوں نے کامیاب نوجوانوں میں ڈپلومے بھی تقسیم کئے۔۔۔

تقریب کا اختتام دعا کیساتھ کیا گیا


📋 Event Details
  • Event Date
    12-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Office Dir Lower

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo