Social Media Links
District Youth Office Mohmand organized International Youth Day Celebration 2026
ضلع یوتھ آفس مہمند کے زیرِ اہتمام 12 اگست 2026 کو جوان مرکز مہمند میں International Youth Day Celebration 2026 یہ سرگرمی ضلعی انتظامیہ مہمند کے تعاون سے اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا، جناب عباس خان آفریدی کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر مہمند، جناب سکندر افضل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ دیگر معزز مہمانوں میں جناب مراد علی، ایس ایچ او پولیس ہیڈکوارٹر غلنئی اور جناب حامد اللہ، بانی سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن مہمند شامل تھے۔ معزز مہمانوں نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور تعلیم، ہنر، مثبت سرگرمیوں اور معاشرتی ترقی میں نوجوانوں کے فعال کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریب کا بنیادی مقصد ضلع مہمند کے نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور معاشرتی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کرنا، انہیں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس موقع پر نوجوانوں کو تعلیم، جدید ہنر، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، روزگار، کاروبار، قیادت اور معاشرتی خدمت کے میدانوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی گئی۔
ضلع یوتھ آفس مہمند کی جانب سے ضلع کے نوجوانوں کے لیے مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ مہمند کے نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھیں، تعلیم اور ہنر کے حصول کو ترجیح دیں، جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ مشکلات اور محدود وسائل کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنائیں بلکہ محنت، مستقل مزاجی، مثبت سوچ، اتحاد اور خود اعتمادی کے ذریعے اپنے لیے اور اپنے ضلع کے لیے نئے مواقع پیدا کریں۔
ضلع یوتھ آفس مہمند نوجوانوں کی فلاح، ترقی، بااختیاری، ہنر مندی اور صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور امید ظاہر کرتا ہے کہ مہمند کے نوجوان مستقبل میں ضلع اور ملک کی ترقی میں مزید مؤثر اور مثبت کردار ادا کریں گ
📋 Event Details
-
Event Date
12-08-2026 -
No of Audience
100 -
No of Participants
100 -
Event Venue
District Youth Office Mohmand
🖼️ Event Photos