International Youth Day 2026 Celebrated by District Youth Office Swat with a Grand Ceremony in Swat’s Matta Tehsil

بر سوات۔12اگست عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر سوات یوتھ ڈویلپمنٹ فورم اور سواستوسویئر کے زیر اہتمام ٹی ایم اے جرگہ ہال تحصیل مٹہ برسوات میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بر سوات سید محمد عبداللہ تھے۔تقریب میں دیگر مہمانان گرامی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) بر سوات عبد الطیف ۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفسیر حیدر علی اور ٹی ایم او تحصیل مٹہ ندیم اللہ.سنیٹری انسپکٹر زاکر خان ودیگر بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بر سوات سید محمد عبداللہ کے ہمراہ شریک ہوئی۔تقریب کیلئے پہنچنے پر سوات یوتھ ڈویلپمنٹ فورم مجید اللہ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کردی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا تقریب میں نوجوانوں نے ملی نغمے پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید محمد عبداللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور ضلعی انتظامیہ بر سوات تمام نوجوانوں کو مثبت ماحول کی فراہمی ایجوکیشن ۔سپورٹس ۔ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کام کررہے ہیں ہمارے کوشش ہوگی کہ اپنے نوجوان نسل کی بہتر مستقبل اور معاشرے کی فلاح وبہبود اور پُرامن ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں۔اخر میں اعزاز شیلڈ بھی تقسیم کی اور کیک عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا


📋 Event Details
  • Event Date
    12-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    Swat’s Matta Tehsil

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo