Social Media Links
District Youth Office Upper Dir Organizes Kashmir Solidarity Event on Youm-e-Istehsal Kashmir
ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد آفریدی اور ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا جناب عباس آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس دیر بالا نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس دیر بالا کے تعاون سے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل سکول دیر خاص میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی مشرف خان اور پرنسپل انیس الرحمان تھے، جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی، قربانیوں اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا خاتمہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے، جسے عالمی برادری کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔
تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے، جن میں کشمیری عوام کی قربانیوں اور آزادی کی جدوجہد کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، استحکام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
📋 Event Details
-
Event Date
05-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Upper Dir
🖼️ Event Photos