Social Media Links
District Youth Office Shangla Organizes Kashmir Solidarity Event on Youm-e-Istehsal Kashmir
آج 05 آگست 2026 کو ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز شانگلہ نے ضلعی انتظامیہ کے خصوص تعاون سے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں 5 اگست "یومِ استحصالِ کشمیر" کی مناسبت سے ایک پروقار اور بااثر تقری کا انعقاد کیا۔
تقریب کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیر قانونی محاصرے، بھارتی مظالم اور کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔
تقریب میں سکول کے تقریباً 120 طلباء اور ساتھ ہی اساتذہ کرام، اور شانگلہ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔
مقررین نے اپنے جذباتی اور دلائل سے بھرپور خطابات میں 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدام کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے حقِ خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور بالخصوص نوجوان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء اور طلباء میں سرٹیفکیٹس (اسناد) تقسیم کی گئیں، جبکہ مہمانانِ گرامی اور مقررین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
ہم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
05-08-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Shangla
🖼️ Event Photos