District Youth Office Swat Organizes Solidarity Walk and Awareness Event on Youm-e-Istehsal Kashmir

ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ضلعی دفتر امورِ نوجوانان سوات کے زیرِ اہتمام یومِ استحصال کشمیر کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سوات میں اظہارِ یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، جبکہ خپل کور ماڈل سکول، مینگورہ سوات میں ایک خصوصی آگاہی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تقریب کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی مظالم کی مذمت، اور نوجوانوں میں مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا تھا۔ شرکاء نے واک اور تقریب میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا نوجوان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

اس موقع پر مقررین نے یومِ استحصال کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کشمیری عوام مسلسل ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، اور پاکستان ہر سطح پر ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ضلعی دفتر امورِ نوجوانان سوات نوجوانوں میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور سماجی شعور کے فروغ کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    05-08-2026
  • No of Audience
    100
  • No of Participants
    100
  • Event Venue
    District Youth Office Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo